معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
پاکستانی بیٹر معاذ صداقت نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے فائنل میں شاندار سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی۔ جمیکا کنگز مین کی نمائندگی کرتے ہوئے معاذ نے اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کے خلاف 58 گیندوں پر 114 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔اس اننگز کے ساتھ معاذ فرنچائز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی اور سی پی ایل کی تاریخ میں فائنل میں سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔
اس سے قبل ایلیمینیٹر میچ میں بھی معاذ صداقت نے 49 گیندوں پر 112 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سی پی ایل کی تاریخ کے کم عمر ترین سنچورین ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔