تازہ ترین

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ’’آپریشن شعبان‘‘ جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی کارروائیوں میں مزید 3 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، 5 جولائی سے اب تک مجموعی طور پر 129 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔مؤثر کاروائیوں میں خارجی دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا، خارجی دہشتگردوں کی دشوار گزار علاقوں میں کمین گاہوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔