تازہ ترین

جشنِ آزادی کے موقع پر اوکاڑہ پولیس تحفظ مرکز نے تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے تقریباً 200 بلڈ بیگز کا عطیہ فراہم کر دیا۔ یہ فلاحی اقدام ڈی پی او اوکاڑہ کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا۔اوکاڑہ میں تقریباً 172 تھیلیسیمیا کے بچوں کو ہر 15 سے 20 روز بعد خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ اوکاڑہ پولیس کی جانب سے دئیے گئے  بلڈ بیگز جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذریعے مستحق بچوں تک پہنچائے جائیں گے، جس سے انہیں بروقت خون کی فراہمی میں سہولت ملے گی۔