پنجاب: حکومت نے گندم کی نئی قیمت 4500 روپے فی من مقرر کر دی
پنجاب حکومت نے 4500 روپے گندم فی من مقرر کر دی۔ محکمہ زراعت نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کے لیے گندم کو زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے عملی اقدام کرتے ہوئے گندم کی فی من قیمت 4500 روپے مقرر کی ہے۔ گندم زرعی خودکفالت کے لیے ناگزیر ہے اور ملکی ضروریات کا 76 فیصد پنجاب پیدا کرتا ہے۔ گندم کی بروقت قیمت مقرر کرنے پر کسانوں کی حوصلہ افزائی اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے بروقت حکومتی اقدام سے کسانوں کی معیشت میں بہتری آئے گی اور وافر پیداوار سے فوڈسیکورٹی یقینی ہو گی۔