تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن )اراضی تنازعہ کی رنجش پر فریقین میں تصادم‘بھانجوں نے فائرنگ کرکے ماموں کوموت کے گھاٹ اتار دیا‘ ملزم فرار‘ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل۔  امین گڑھ کے رہائشی جام اجمل وغیرہ کا اپنے قریبی رشتہ داروں ملزم شاہد پرویز وغیرہ کے ساتھ اراضی کا تنازعہ چلاآرہاتھا .فریقین میں جھگڑا ہوگیا جس پر ملزم محمدشاہد نے بھائی ظفراقبال وغیرہ کے ہمراہ فائرنگ کرکے قریبی رشتہ دار(ماموں) 50 سالہ جام اجمل کوموت کے گھاٹ اتاردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع پر پولیس نے مقتول اجمل کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

ہسپتال میں موجود مقتول کے ورثاء نے بتایا کہ مقتول اجمل کا اپنے بھانجوں شاہد پرویز وغیرہ کے ساتھ اراضی کا تنازعہ چلاآرہاتھا جس پرملزمان میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں اجمل ماراگیا جبکہ ملزمان فریق کے محمدسردار اور محمددین معمولی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔