تازہ ترین

پاک افغان سرحد کے قریب فتںہ الخوارج کے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ انداز میں دہشت گردوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور بھارتی سرپرست یافتہ 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مارے گئے خوارج سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔ملک میں امن و استحکام کو دہشت گرد سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، افغان طالبان حکومت دہشت گرد تنظیم کو افغان سر زمین استعمال کرنے سے روکنے میں ناکام رہی۔ افغان طالبان حکومت مؤثر سرحدی انتظام یقینی بنانے اور اپنی بین الاقوامی ذمے داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم ہیں، غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی ختم کرنے کے لیے انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہے گی۔