اوکاڑہ: تیز رفتار کار بے قابو ہو کر لنک نہر میں گرگئی. مقامی لوگوں نے بروقت کاروائی کرکے دو کار سواروں کو بحفاظت نکال لیا
راجوال لنک نہر میں بے قابو ہو کر گرنے والی کار کو ریسکیو ٹیم نے سرچ آپریشن کے بعد کرین کی مدد سے بحفاظت نکال لیا۔ کار میں سوار دونوں افراد کو مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے محفوظ نکال لیا تھا، جبکہ لواحقین کے مطابق کار میں کوئی تیسرا شخص موجود نہیں تھا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کار بے قابو ہو کر رجووال لنک نہر میں جا گری، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کار کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ آپریشن میں دو کشتیاں، چار غوطہ خوروں، چھ تیراکوں سمیت 14 ریسکیورز نے پلنجر سرچنگ کی مدد سے کار کو تلاش کر لیا اور کرین کے ذریعے نہر سے باہر نکال لیا گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد کار مقامی پولیس کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔