'مجھے کیوں بلایا': رضوان کا این سی سی آئی اے سے سوال
قومی کرکٹر محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو بذریعہ کورئیر جواب ارسال کردیا۔محمد رضوان نے اپنے جواب میں این سی سی آئی اے سے سوال کیا کہ انہیں تحقیقات کے لیے کیوں بلایا گیا ہے اور ان کے خلاف کس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔محمد رضوان نے سوال اٹھایا کہ ان کا فون این سی سی آئی اے کی تحویل میں کیوں ہے؟ انہوں نے متعلقہ حکام سے تحقیقات کی نوعیت اور اپنے خلاف جاری کارروائی کی وجہ بھی بتانے کا مطالبہ کیا ہے۔محمد رضوان نے اپنے جواب میں این سی سی آئی اے سے یہ بھی پوچھا کہ آخر کس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اس بارے میں انہیں آگاہ کیا جائے۔
محمد رضوان کے خلاف این سی سی آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں، جبکہ قومی کرکٹر کو دوسرے ٹیسٹ کے بعد پاکستان واپس بھیج دیا گیا تھا۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری تحقیقات کے تناظر میں محمد رضوان سے مزید پوچھ گچھ یا وضاحت بھی طلب کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹر امام الحق اور محمد رضوان کا ڈریسنگ روم لیکس سے متعلق معاملہ اس وقت این سی سی آئی اے میں ہے۔