ریسکیو 1122 اوکاڑہ کا ایک ماہ میں 6674 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس.میت منتقلی سروس 44 میتیں آبائی علاقوں تک پہنچائیں
.ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے گزشتہ ماہ ضلع بھر میں 6674 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 6731 افراد کو امداد فراہم کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ کے مطابق تحصیل اوکاڑہ میں 4643، دیپالپور میں 1346 اور رینالہ خورد میں 685 ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں۔
ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق مجموعی ایمرجنسیز میں 1120 ٹریفک حادثات، 4279 میڈیکل ایمرجنسیز، 29 آتشزدگی، 134 کرائم ایمرجنسیز اور 336 ریسکیو آپریشنز شامل ہیں۔ ٹریفک حادثات میں 1289 افراد متاثر ہوئے، جن میں 14 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ 696 کو موقع پر طبی امداد اور 579 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 نے پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت 573 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا، جبکہ میت منتقلی سروس کے ذریعے 44 میتیں ان کے آبائی علاقوں تک پہنچائی گئیں