پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج ہوگا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز آج 9 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج، دوسرا 11 اکتوبر اور تیسرا 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے۔