تازہ ترین

پورٹ آف اسپین میں جاری ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا، ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 5 وکٹ پر 239 رنز بنالیے۔جسٹن گریوز 64 اور روسٹن چیس 36 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ برینڈن کنگ نے 46 رنز بنائے۔پاکستان کے محمد علی نےدو، عبید شاہ، علی عثمان اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پہلے دن بارش اور خراب روشنی کے باعث کھیل متاثر ہونے سے 74 اوورز کا کھیل ہوسکا۔