تازہ ترین

کیولری چوک جانب ٹی کراسنگ پر ایک انتہائی افسوسناک اور ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی شہری موٹر سائیکل سے گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی ٹریفک پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق غیرملکی شہری اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گزر رہا تھا کہ عقب سے آنے والی ایک نامعلوم تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی، یہ ٹکر اس قدر شدید اور ہولناک تھی کہ اس کے نتیجے مین موٹر سائیکل سوار غیر ملکی شہری ہوا میں اچھل کر روڈ کے بیچ موجود ڈیوائیڈر کو عبور کرتا ہوا سڑک کی دوسری جانب جا گرا، بدقسمتی سے سڑک کی دوسری سمت سے آنے والی ایک اور تیز رفتار گاڑی بھی اس سے جا ٹکرائی، جس کے باعث شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے غیر ملکی شہری نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ واقعے کی خبر ملتے ہی چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے اس افسوسناک اور دردناک حادثے کا فوری نوٹس لے لیا اور ملزم ڈرائیور کو حادثے کے بعد گاڑی سمیت فرار ہونے سے روکنے اور ٹریس کرنے کے لیے ہنگامی احکامات جاری کر دیئے جب کہ سی ٹی او لاہور نے ڈی ایس پی کینٹ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے جدید کیمروں اور آس پاس کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے فوری طور پر حادثہ کرنے والی گاڑی کو ٹریس کیا جائے۔