رحیم یارخان : 35سالہ کارسوارتاجر کی کار سمیت عباسیہ کینال میں گرکرخودکشی کامعاملہ‘ ریسکیو سرچ آپریشن کے باوجود تاجر کی نعش نہرسے برآمد نہ ہوسکی
رحیم یارخان(أن لائن)قرض داروں سے پریشان 35سالہ کارسوارتاجر کی کار سمیت عباسیہ کینال میں گرکرخودکشی کامعاملہ‘ ریسکیو سرچ آپریشن کے باوجود تاجر کی نعش نہرسے برآمد نہ ہوسکی‘
گزشتہ روز ریاض ٹاؤن کے رہائشی تاجر 35سالہ نعمان ریاض نے واہی جمن شاہ کے نزدیک قرض داروں کی پریشانی کے باعث کارنمبریBRP-083سمیت نہرعباسیہ کینال میں گرکر خودکشی کرلی‘ ریسکیو عملہ نے سرچ آپریشن کے دوران نہر سے کاربرآمدکرلی تھی تاہم کوشش کے باوجود نعمان ریاض کی نعش نہرسے برآمدنہ ہوپائی تھی ریسکیو عملہ نے ایک مرتبہ پھر تاجرنعمان ریاض کی تلاش کیلئے عباسیہ کینال میں سرچ آپریشن جاری رکھاتاہم48گھنٹے گزرجانے کے باوجودخودکشی کرنے والے تاجرنعمان ریاض کی نعش نہرسے برآمدنہ ہوپائی۔