تازہ ترین

 .اوکاڑہ (وحید انصاری سے ) مبینہ گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ایک شہری نے اپنے تین کم عمر بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی، تاہم تھانہ صدر رینالہ خورد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں افراد کی جانیں بچا لیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبر 7/1L کے رہائشی عاشق علی نے گھریلو ناچاقی سے پریشان ہو کر اپنے تین کم عمر بچوں کے ہمراہ ریلوے ٹریک پر جا کر خودکشی کی کوشش کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر رینالہ خورد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے شہری اور اس کے بچوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ پولیس چاروں افراد کو تھانے لے آئی جہاں شہری کو سمجھایا گیا۔

بعد ازاں عاشق علی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے ویڈیو بیان میں کہا کہ پولیس نے بروقت مداخلت کرکے اس اور اس کے بچوں کی جانیں بچائیں، جس پر اس نے پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بروقت ریسپانس کے باعث ایک ممکنہ المناک سانحہ ٹل گیا اور چار قیمتی جانیں محفوظ رہیں۔