تازہ ترین

رحیم یارخان (أن لائن) رحیم یارخان کے  ہونہار طالب علم دانش جاوید نے  امریکہ کی نامور یونیورسٹی آف ویسکن میڈیسن کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے دنیا بھر سے 7 ایسے ہونہار اور ذہین بچوں میں منتخب ہوکر دس کروڑ ڈالر کی سکالر شپ حاصل کرلی پاکستان کے پہلے ذہین طالب علم ہیں جنہیں یونیورسٹی اف ویکسن میڈیسن میں سکالرشپ حاصل کرنے کایہ عالمی اعزاز حاصل ہوا ہے  یہ اعزاز تحریری امتحان ، آئی کیو لیول , خود اعتمادی ، اور انگلش سپیکنگ ، سینس آف لرننگ ، سینس آف ہیومر  اور دنیا بھر ماہر پینل کے سامنے انٹرویو کے ذریعے صلاحیت پرکھنے پر مشتمل ہوتا ہے ۔۔ یہی وہ 7 غیر معمولی ذہن ہوتے ہیں جو نئی ادویات اور جدید علاج پر ریسرچ کرتے ہیں ۔ دنیا بھر کے ہزاروں ذہین بچے اس یونیورسٹی میں داخلے کی خواہش پر حصہ لیتے ہیں ۔۔ نہ صرف یونیورسٹی انتظامیہ بلکہ امریکہ کی حکومت انتہائی باریک بینی سے ایسے بچوں پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کیلئے تیار ہوتی ہے جو دنیا بھر سے درخواست دینے والے بچوں میں سب سے ذہین و فطین ہوتے ہیں اس سال جن سات بچوں کو منتخب کیا ان میں رحیم یارخان کے اس ہونہار طالب علم دانش جاوید نے ایشاء سے خود کو اس قابل ثابت کیا ۔ دانش جاوید مقامی صحافی جاوید اقبال چوہدری کے بیٹے ہیں انہوں نے پرائمری اور ایف ایس سی کے امتحانات میں بھی نمایاں پوزیشیں حاصل کرچکے ہیں انہوں نے امریکن چھ یونیورسٹیوں میں سکالرشپ داخلے کے لیے اپلای کیا ان تمام یونیورسٹیوں نے سکالر شپ کی منظوری دی تھی