اوکاڑہ : دو مختلف حادثات . ایک شخص جاں بحق. دو خواتین سمیت 3 زخمی
دو مختلف حادثات . ایک شخص جاں بحق. دو خواتین سمیت 3 زخمیبائی پاس شرقی پر دو کاروں اور ایک ٹرک میں تصادم. مرغیاں سپلائی کرنے والے ڈالے نے موٹر سائیکل سوار کچل ڈالا .ہسپتال منتقل.
ریسکیو ذرائع کے مطابق اوکاڑہ بائی پاس شرقی جی ٹی روڈ پر ایک تیز رفتار کار نمبری ALG-962 بے قابو ہو کر ٹرک نمبری CAY-8448 سے ٹکرا گئی . اور ٹرک ایک دوسری کار نمبری.AKP-251 سے ٹکرا گیا .حادثے کے نتیجے میں ایک کار میں سوار دوخواتین45 سالہ شمیم .40 سالہ عابدہ اور 30 سالہ اورنگ زیب شدید زخمی ہوگئے.جب کہ دوسری کار کے سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے.
دوسرا حادثہ لاری اڈا کے قریب ہوا جہاں مرغیاں سپلائی کرنے والے کی موٹر سائیکل کو ٹکر.جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 29 سالہ ماجد علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا.جو گارڈن ٹاؤن اوکاڑہ کا رہائشی بتایا گیا ہے حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیوں نے فوری جائے حادثات پر پہنچ گئیں. امدادی کاروائیاں کرتے ہوے نعش اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا .جب کہ مقامی پولیس نے حادثات کی تحقیقات کر نا شروع کر دی ہے