تازہ ترین

چنیوٹ میں بیوی اور 3 بچوں کے قتل کے مقدمے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق بیوی اور 3 کمسن بچوں کے قتل کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کو دریائی پٹی کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی مختلف ٹیموں نے متعدد ذرائع استعمال کیے، مرکزی ملزم کا بھائی پہلے سے گرفتار ہے، ملزم پر بیوی اور 3 کمسن بچوں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

چنیوٹ: شوہر نے جائیداد کے لالچ میں بیوی اور 3 بچوں کو قتل کردیا http://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=90744

گزشتہ دنوں ملزم نے مبینہ طور پر بیوی کے قتل کے بعد تینوں بچوں کو بھی قتل کر کے دفن کر دیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔