تازہ ترین

رحیم یار خان (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احمد احرار نے کہا کہ 14اکتوبر کو ملتان میں ہونے والی مفتی محمود کانفرنس ایک تاریخ رقم کرے گی جسے کامیاب بنانے کے لئے پنجاب بھر کے دورے کیئے جارہے ہیں۔ کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اہم خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ ختم نبوت میں مولانا انیس الرحمن لدھیانوی کی زیر صدارت ہونے والے تحصیل مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے ضلعی امیر علامہ عبد الرؤف ربانی،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عامر فاروق عباسی،ضلعی سینئر نائب امیر قاری ظفر اقبال شریف،حافظ ناصر علیم بھٹی تحصیل امیر مولانا انیس الرحمن لدھیانوی،تحصیل تحصیل جنرل سیکرٹری مولانا منیر احمد نقشبندی، حافظ عثمان لدھیانوی ۔ حافظ فاروق احمد گل و دیگر نے  بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمود کانفرنس میں پنجاب بھر سے قافلے شریک ہونگے ۔ کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اہم  خطاب کریں گے۔ انہوں نے حکومت کی تمام پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں اور انکی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آرہی مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے مدنی مسجد سردار کالونی کو سیل کر کے اوقاف کی تحویل دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  انتظامیہ فی الفور مدنی مسجد مولانا حماد اللہ عثمانی کے حوالے کرے۔اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے عہدیداران وکارکنان نے بھر پور شرکت کی