رحیم یارخان : قومی شاہراہ پرسڑک حادثات کے نتیجے میں دو افراد جان بحق
رحیم یارخان(أن لائن)قومی شاہراہ پرسڑک حادثات کے نتیجے میں دو افراد جان بحق پہلاحادثہ قومی شاہراہ پرمسلم چوک پیش آیاجہاں 70سالہ غلام یاسین سڑک کراس کررہاتھاکہ گزرنے والی نامعلوم تیزرفتار گاڑی نے کچل ڈالاجسے انتہائی نازک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش گئی کی تاہم غلام یاسین ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑگیا.
دوسرا حادثہ چکی اڈہ ترنڈہ محمدپناہ کے نزدیک پیش آیاجہاں کلٹس کار پرسوار سب انسپکٹر محمدسلیم نے موبائل سننے کی غرض سے کارکی رفتار سڑک پراچانک کم کردی جس کے نتیجہ میں ٖ پیچھے سے آنیوالے ٹرک نے موضع دھارے اوٹ کے رہائشی محمدزاہد کوکچل ڈالاجسے شدیدزخمی حالت میں وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کردیاگیاجہاں گزشتہ روز محمدزاہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیاجبکہ پولیس نے ٹرک اورٹریکٹرڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔