ایران کے قریب فوجی طاقت بڑھانے کیلئے 3 امریکی طیارہ بردار بحری جہاز تعینات
امریکا نے ایران کے قریب فوجی طاقت بڑھانے کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں تیسرا طیارہ بردار بحری بیڑا اور 2000 میرینز پر مشتمل دوسرا دستہ روانہ کر دیا ہے۔ امریکی عہدیدار کے مطابق یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ طیارہ بردار بحری بیڑے کا اسٹرائیک گروپ اتوار کو سان ڈیاگو سے خطے کی جانب روانہ ہوا تھا، ایک روز بعد 2 ہزار سے زائد میرینز پر مشتمل میکن آئی لینڈ میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ بھی روانہ کیا گیا۔ نومبر کے اختتام تک ایران کے گرد 3 طیارہ بردار بحری بیڑے اور 2 ایمفی بیئس لینڈنگ گروپس موجود ہوں گے، خطے میں پہلے سے موجود تقریباً 50 ہزار امریکی فوجیوں کے علاوہ مزید ہزاروں اہلکار اور ایف 35 لڑاکا طیارے بھی تعینات کیے جا رہے ہیں۔اس فوجی تعیناتی کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے فوجی آپشنز برقرار رکھنا ہے۔
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے بھی کہا ہے کہ صدر کے حکم پر نئی کارروائی کے لیے امریکی فورسز تیار ہیں۔