تازہ ترین

ویمنز ٹی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان ہفتے کی شام دبئی میں اہم مقابلے کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔بھارت اپنے ابتدائی دونوں میچز جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے جبکہ پاکستان نے اب تک صرف ایک میچ کھیلا ہے۔پاکستان کے لیے بھارت کے خلاف نتیجہ کچھ بھی ہو، ہانگ کانگ کے خلاف آخری گروپ میچ کے باعث اس کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات روشن ہیں۔دونوں ٹیموں کے لیے اس میچ میں بیٹنگ خاص توجہ کا مرکز ہوگی۔بھارت نے اپنے ابتدائی دونوں میچز میں بڑے اسکور بنائے تاہم مڈل آرڈر کی کارکردگی تشویش کا باعث رہی۔