ایرانی وزیر خارجہ کل چین کادورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کل بروز بدھ چین کا دورہ کریں گے۔ اس بات کا اعلان چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایکس پر جاری ایک پیغام میں کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس عراقچی چینی وزیرخارجہ اور چینی کمنیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ممبر وانگ ای سےملاقات کریں گے۔وانگ ای نے آخری بار رواں سال مئی میں بیجنگ میں عباس عراقچی سے ملاقات کی تھی، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات سے قبل ہوئی تھی۔