تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن )قرض داروں سے پریشان 35سالہ تاجرنے مبینہ طور پر کار سمیت عباسیہ کینال میں کود کرخودکشی کرلی‘ کار اور تاجرکی تلاش کے دوران ریسکیو جوان جان سے ہاتھ دھوبیٹھا‘ آپریشن کے بعد کار تلاش کرلی گئی جبکہ تاجر کی تلاش جاری۔

ریاض ٹاؤن خانپور کے رہائشی عرفان ریاض نے پولیس پکار 15پر اطلاع دی کہ اس کا 35سالہ بھائی نعمان ریاض جوکہ ٹائر شاپ بنا کر کاروبار کرتا ہے‘ ایک روز قبل سکھر سے گھر کیلئے روانہ ہوا‘ رابطہ کرنے پر نعمان ریاض کا موبائل فون بند پایاگیا جبکہ صبح موبائل فون دیکھنے پر بھائی کی ویڈیوموجود تھی جس جو ویڈیومیں بیان کررہا تھا کہ وہ قرض داروں سے سخت پریشان ہے اوراپنی کار نمبری BRP083 سمیت واہی جمن شاہ کے نزدیک عباسیہ کینال میں خودکشی کررہا ہے۔

بھائی کی اطلاع پر ریسکیو اورپولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد متوفی عرفان ریاض کی کار تلاش کرلی تاہم اسی دوران نہر میں ڈوبنے والے عرفان ریاض کی تلاش کے دوران نوجوان ریسکیواہلکار رکن پور کا رہائشی ساجد حسین کار کے نیچے دب کر ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ کار سمیت خودکشی کرنے والے عرفان ریاض کی نعش کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے

Leave A Comment

Advertisement