رحیم یارخان :غربت’فاقہ کشی دلبرداشتہ ہوکر ماں چاربچوں سمیت نہرمیں کود گئی’ بچے ڈوب گئے’ ماں کوموقع پرموجود افراد نے زندہ بچالیا
رحیم یارخان(أن لائن)غربت’فاقہ کشی دلبرداشتہ ہوکر ماں چاربچوں سمیت نہرمیں کود گئی’ بچے ڈوب گئے’ ماں کوموقع پرموجود افراد نے زندہ بچالیا’ دوبچوں کی نعشیں نہرسے برآمد’دوکی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن جاری’ چک182پی کی رہائشی30 سالہ رضیہ کوثرنے غربت فاقوں کے باعث ہونے والی گھریلوناچاقی سے تنگ آکر اپنے چاربچوں سمیت نہرگلن میں کود گئی موقع پرموجود افراد نے اپنی مددآپ کے تحت رضیہ کوثرکوزندہ بچالیاجبکہ اس کے چار بچے 10سالہ علی حسن’ 7سالہ طیبہ’ 4سالہ ریحان اور2سالہ ایان ڈوب گئے’ اطلاع ملنے پرریسکیو عملہ موق پرپہنچ گیا جس نے نہرمیں ڈوب جانے والے بچوں کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریش شروع کردیا 7سالہ طیبہ اور2سالہ ایان کی نعشیں نہرسے برآمدہوگئیں جبکہ10سالہ علی حسن اور4سالہ ریحان کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پرذرائع نے بتایاکہ بچوں کاوالدبلال سائیکلوں کاکام کرتاہے غربت کے باعث گھریلواخراجات پورے نہ ہونے کے باعث میاں بیوی میں جھگڑارہتاتھا’ گزشتہ روز بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوجانے پررضیہ کوثر چاربچوں سمیت نہرمیں کود گئی تھی۔