تازہ ترین

زمین کے لین دین کا تنازعہ . خریدار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا.مقدمہ درج ملزم گرفتار. ایف آئی آر کے مطابق سرائے کندووال کے رہائشی احمد علی ضیاء نے ملزم آصف محبوب سے رقبہ خرید کیا تھا جس کی کل رقعم ادا کر کے رقبہ کی رجسٹری و انتقال کروا لیا تھا. مگر آصف محبوب مزید رقعم کا مطالبہ کرتا تھا.وقوعہ کے روز احمد علی ضیاء اپنے گھر جارہا تھا کہ راستے میں چکی عمران سیال کے قریب ملزم نے مبینہ طور دستی پسٹل سے فائرنگ کردی .اور موقع سے فرار ہوگیا. مضروب کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا جا رہاتھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے دم توڑ گیا. پولیس تھانہ چورستہ میاں خاں نے مقتول کے بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس نے میرٹ پر تفشیش شروع کر دی ہے.