تازہ ترین

ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشین ریجن 2026 کا آغاز لاہور کے ڈی ایچ اے میں ہوگا، بین الاقوامی تائیکوانڈو ایونٹ 21 اگست تک جاری رہے گا۔

صدر ایشین تائیکوانڈو سنگ جن کم نے پاکستان میں ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشین ریجن کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایونٹ میں 600 ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔بین الاقوامی سطح کے ایونٹ کی میزبانی کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے ایونٹ کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔پاکستان میں اس بڑے بین الاقوامی ایونٹ کا انعقاد کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم ہے، جبکہ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔