اوکاڑہ :سعیدی ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار، ساڑھے 8 لاکھ روپے کا مالِ مسروقہ برآمد
تھانہ صدر دیپالپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سعیدی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سعید عرف سعیدی، عامر اور انوار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے 8 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا، جس میں 4 موٹر سائیکلیں، نقدی رقم اور موبائل فونز شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزمان نے دیپالپور کے مختلف علاقوں میں درجنوں ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔