سونا مسلسل تیسرے روز مہنگا، فی تولہ ساڑھے 4 لاکھ کی حد عبور کرگیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں 5100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کا بھاؤ اضافے کے بعد 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے ہوگیا۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 51 ڈالر اضافے سے 4319 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
خیال رہے کہ 5 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے جبکہ 6 اگست کو 11 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔