تازہ ترین

پشاور کے علاقے پشتخرہ میں 25 مقدمات میں انتہائی مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم پشاور، نوشہرہ اور بنوں پولیس کو قتل، اقدامِ قتل، پولیس پر حملوں، راہزنی، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔فائرنگ کے تبادلے میں ملزم عظمت عرف عظمتے ہلاک ہوا ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔