شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،4اہم دہشتگرد کمانڈرز سمیت 9خارجی ہلاک
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن میں 4اہم دہشتگرد کمانڈرز سمیت 9خارجی ہلاک ہو گئے۔سیکیورٹی فورسز نے پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں کارروائیاں کیں،ہلاک دہشتگردکمانڈرزمیں خالد رضا، کامران ، موسیٰ اور خارجی مفتوم شامل ہیں،سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود برآمدہوا ہے۔