شکارپور: مضر صحت کھانا کھانے سے10افرادکی حالت غیر، 3 بچے دم توڑ گئے
شکارپور میں مبینہ مضر صحت کھانا کھانے سے 10 افراد کی حالت خراب غیر ہوگئی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ شکار پور کے علاقے خان پور میں پیش آنے والے واقعے کے متاثرہ 3 بچے ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ 7 زیر علاج ہیں۔ متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔