تازہ ترین

راولپنڈی میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پر تشدد کے الزام میں شوہر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم جواد علی کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرملیحہ سحر پر تشدد کا مقدمہ ملیحہ سحر کی مدعیت میں تھانہ ویمن راولپنڈی میں درج کیا گیا،متن مقدمہ کےمطابق ملیحہ سحر نے شوہر پر دو اکتوبر کی شام جسمانی تشدد، موبائل فون چھیننے اور کمرے میں محبوس کرنے ، فیملی اور بچوں سے رابطے اور پولیس سے مدد لینے سے بھی روکا،متن میں شوہرکی جانب سے جان سے مارنے اور بچوں کو نقصان پہنچانے کی دھمکیوں کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement