کرک : گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، 4 افراد جاں بحق
خیبرپختونخوا میں کر ک کے علاقے سپینہ میں گیس کنکشن کے کام کے دوران گھر میں دھماکہ ہو گیا، 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گیس کے دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق افراد میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں، ایک خاتون اور بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔