لکی مروت : پولیس رائیڈر سکواڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید، دوسرا زخمی
لکی مروت میں سعید خیل قبرستان کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس رائیڈر سکواڈ پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ سعیدخیل قبرستان کےقریب پیش آیا،جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔شہید اور زخمی اہلکار کو سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ پولیس کی بھاری نفری حملہ آوروں کے تعاقب میں روانہ کردی گئی۔