رحیم یارخان : بند کچن میں پھنسے تین سالہ بچے کو ریسکیو 1122 نے پیشہ ورانہ مہارت سے بحفاظت نکال لیا
رحیم یارخان (أن لائن) بند کچن میں پھنسے تین سالہ بچے کو ریسکیو 1122 نے پیشہ ورانہ مہارت سے بحفاظت نکال لیا سہیل مارکیٹ میں ایک لمحے کی خاموشی پورے گھرانے کے لیے پریشانی کا سبب بن گئی، جب تین سالہ معصوم بچہ کھیلتے کھیلتے کچن میں جا کر خود کو اندر سے بند کر بیٹھا۔ دروازہ بند ہوا تو اہلِ خانہ کی بے چینی بڑھ گئی۔ آوازیں دی گئیں، بچے کو پکارا گیا، مگر کچن کے بند دروازے کی وجہ سے بچے کی أواز نہ سننے کی وجہ سے پریشان گھر والوں نے فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کیا کال موصول ہوتے ہی کنٹرول روم حرکت میں آگیا، دو منٹ بعد ریسکیو ٹیم صرف تین منٹ میں موقع پر پہنچ گئ۔ صورتِ حال کا جائزہ لیا۔ اورآپریشن شروع کیا۔ پیشہ ورانہ مہارت، تکنیکی احتیاط اور محفوظ طریقۂ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے دروازے کو کھولنے کی کارروائی شروع کی اور تین سالہ محمدتراب کو بحفاظت کچن سے باہر نکال لیا۔ روتا ہوا پریشان حال بچہ اپنے اہلِ خانہ سے لپٹ گیا ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی بر وقت مدد نے والدین کی پریشانی کو خوشی اور اطمینان میں بدل دیا