اوکاڑہ : بیوی نے بیٹے اور بھائی سے مل کر خاوند کو قتل کر دیا
گھریلو تنازعہ خونی صورتحال میں بدل گیا. بیوی نے بیٹے اور بھائی سے مل کر خاوند کو قتل کر دیا. ایف آئی آر کے مطابق چک نمبر 12/1AL میں محمد اقبال کا اپنے بیوی بچوں سے کوئی گھریلو تنازعہ پیدا ہوگیا وقوعہ کے روز محمد اقبال اس کی بیوی فہمیدہ. بیٹا ارسلان فہمیدہ کا بھائی محمد رمضان عرف بابو اور محمد اقبال کا بھائی محمد عظیم گھر میں موجود تھے کہ اچانک جھگڑا ہوگیا اس دوران ارسلان نے مشتعل ہوکر قریب پڑے بلے کا وار باپ کے سر پر کردیا ارسلان کے ماموں نے آہنی کاپے کا وار محمد اقبال پر کیا جس سے وہ لہولہان ہوکر گر پڑا جس کا بھائی اسے چھڑانے آگے بڑھا تو ملزمان نے اسے کمرے میں بند کر دیا. ملزمان موقع سے فرار ہوگئے . اس دوران محمد اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے جاں بحق ہوگیا.
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی رینالہ خورد موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ضروری کاروائی اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی.جب کہ مقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ نمبر 806/26 درج رجسٹرڈ کر لیا. پولیس نےتفشیش شروع کر دی ہے