شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے فتنہ الخوارج کے 7 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔عزمِ استحکام وژن کے تحت کارروائی میں فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔