ملک میں سونے کی قیمتیں آسمان پر، فی تولہ پھر مہنگا
ملک میں سونے کی قیمتیں پھر سے آسمان چھونے لگی ہیں، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 12 ہزار 200 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہو گیا۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 10 ہزار 459 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہوا ہے۔گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 کا اضافہ ہوا تھا۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 122 ڈالرز بڑھ کر 4185 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔