تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)ناکہ توڑکرفرارہونے والے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں اور سی سی ڈی پولیس میں مقابلہ‘ ایک ڈاکوماراگیا‘ ساتھی فرار‘ شناخت نہ ہونے مارے جانیوالے ڈاکوکی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی.

   سی سی ڈی سب انسپکٹرمحمدعلی چک55پی سیم نالا کے نزدیک ناکہ بندی پرموجودتھا کہ موٹرسائیکل پرسوار دومشکوک افراد کوٹارچ کی روشنی میں روکنے کی کوشش جوپولیس ناکہ توڑکرفائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے‘ تاہم تعاقب کرنے اورجوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکوماراگیاساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا‘ مارے جانیوالے ڈاکوکی شناخت نہ ہونے پرسی سی ڈی پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد فرارہونے والے ساتھی کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement