پاکستانی پاپ موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن کو بچھڑے26 برس بیت گئے
پاکستانی پاپ موسیقی کو نئی پہچان دینے والی معروف گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے چھبیس برس بیت گئے،لیکن ان کی آواز اور گیت آج بھی مداحوں میں مقبول ہیں۔ 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ حسن کو موسیقی کا شوق بچپن ہی سے تھا،کم عمری میں گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھا، 15 برس کی عمر میں گیت’ ’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘‘ سے شہرت ملی اوراس گیت نے انہیں برصغیر میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا،ان کی آواز، گائیکی کے منفرد انداز اور جدید پاپ میوزک نے نوجوان نسل کو خاص طور پر متاثر کیا،انہوں نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر پاکستانی پاپ موسیقی کو نئی سمت دی۔نازیہ حسن اور زوہیب حسن کی جوڑی نے پاکستانی پاپ میوزک کو نئی پہچان دی،ڈسکو دیوانے، بوم بوم اور ینگ ترنگ نازیہ حسن کے مقبول البمز میں شامل ہیں،نازیہ حسن پہلی پاکستانی فنکارہ تھیں جنہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔
نازیہ حسن نے مختصر زندگی میں موسیقی کی دنیا پر انمٹ نقوش چھوڑے،وہ 13 اگست 2000 کو 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں،پاکستانی پاپ موسیقی کی تاریخ نازیہ حسن کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے،ان کی کامیابی صرف پاکستان تک محدود نہیں تھی ، انہیں 1981 میں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، یوں وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی فنکارہ بنیں،لیکن زندگی نے نازیہ حسن کو زیادہ مہلت نہ دی، وہ کینسر کے مرض کے باعث 13 اگست 2000 کو لندن میں صرف 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں لیکن ان کا فن آج بھی زندہ ہے۔
Leave A Comment