تازہ ترین

ایرانی فلم ساز مجید مجیدی کی فلم ’مڈ ڈے میل‘ نے جنوبی کوریا میں منعقدہ بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا اعلیٰ ترین ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔منعقدہ ایوارڈز میں کامیابی کے نتیجے میں فلم آسکر ایوارڈز کی بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری کے لیے بھی براہِ راست اہلیت حاصل کر گئی۔

ایشیاء کے سب سے بڑے فلمی میلے بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (بی آئی ایف ایف) نے گزشتہ سال پہلی مرتبہ باقاعدہ مسابقتی مقابلے کا آغاز کیا تھا، رواں سال اس مقابلے میں 13 فلمیں شامل تھیں، جن میں جنوبی کوریا کی 3 فلمیں بھی شامل تھیں۔فلم ’رائز دی ریڈ لالٹین‘ سے شہرت حاصل کرنے والے چینی فلم ساز ژانگ ییمو کی سربراہی میں قائم جیوری نے مجید مجیدی کی اس ڈرامہ فلم کو فاتح قرار دیا۔ فلم کی کہانی ایران کے ایک غریب گاؤں میں تعینات استاد کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے اسکول کو بند ہونے سے بچانے کے لیے اسمگلنگ کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement