تازہ ترین

لاہور کے علاقہ باغبانپورہ سے اغوا ہونے والی جواں سالہ لڑکی بازیاب ، 1 ملزم گرفتار، مغویہ 16 سالہ لائبہ 12 روز قبل باغبانپورہ لاہور سے لا پتہ ہو گی تھی۔ترجمان ڈولفن کے مطابق والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ناکہ شیراکوٹ دوران چیکنگ لڑکی کو بازیاب کروا لیا۔ملزم لڑکی کو لے کر لاہور میں مختلف جگہوں پر روپوش رہا ، آج الصبح ملزم لڑکی کو ہمراہ لے کر فیصل آباد جاتے ہوئے ناکہ بابو صابو پر گرفتار ہوا۔لڑکی کے اغوا کا مقدمہ 2591/25 تھانہ باغبانپورہ میں درج ہے، 25 سالہ نعیم نامی ملزم نے چند روز قبل باغبانپورہ سے لڑکی کو اغوا کیا تھا۔ناکہ شیرا کوٹ نے لائبہ کے والدین کو بچی کی بازیابی کے حوالہ سے مطلع کر دیا،ملزم نعیم اور لائبہ کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تھانہ شیرا کوٹ منتقل کردیا گیا۔ 

 

Leave A Comment

Advertisement