تازہ ترین

راولپنڈی کے علاقے شکریال میں غیرت کے نام پر لڑکی کے مبینہ قتل کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آ یا ہے۔راولپنڈی میں غیرت کے نام پر ایک اور خاتون کو قتل کرنے کا واقعہ صادق آباد کے علاقے شکریال میں پیش آیا ہے جہاں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اپستال منتقل کیا جارہا ہے، مقتولہ کی شناخت سدرہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ  رہے کہ غیرت کے نام پر خواتین کے قتل (عام طور پر "آنر کلنگ” کے نام سے جانا جاتا ہے) کا رجحان پاکستان اور دیگر خطوں میں ایک سنگین سماجی اور قانونی مسئلہ ہے۔یہ عمل خاندانی عزت، روایات یا سماجی دباؤ کے نام پر خواتین کے خلاف تشدد کا ایک سنگین روپ ہے، جو اکثر جان لیوا نتائج کا باعث بنتا ہے، حالیہ برسوں میں، اس رجحان کی وجہ سے ہزاروں خواتین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔غیرت کے نام پر قتل کے واقعات پاکستان کے دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں رپورٹ ہو رہے ہیں، لیکن دیہی علاقوں میں اس کی شرح زیادہ ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement