بدین میں رات دیر سے گھر لوٹنے پر باپ کے تشدد سے بیٹا جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم والد کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ بدین کے گاؤں گولاڑچی انور لغاری میں پیش آیا جہاں باپ نے بیٹے کو رات دیر سے گھر آنے پر ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ باپ کے تشدد سے نوجوان یاسر کمبوہ جاں بحق ہوگیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم والد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement