لاہور : ٹک ٹاکر لڑکی کی اپنی ہی دوست کے گھر مبینہ واردات
سوشل میڈیا پر مشہور ٹک ٹاکر لڑکی "زیب ظفر عرف علیشہ" پر اپنی ہی دوست کے گھر 22 لاکھ روپے چوری کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔کوٹ لکھپت کےعلاقےمیں مبینہ چوری کی واردات کاواقعہ پیش آیا، جہاں زیب ظفر عرف علیشہ نامی ٹک ٹاکر اپنی دوست کے گھر رہائش کے لیے آئی تھی اور دراز میں رکھے 22 لاکھ روپے چرا کر فرار ہو گئی۔فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے،جس میں اُسے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ کوٹ لکھپت پولیس ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر رہی ہے اور نامعلوم شخص کے خلاف درخواست دینے کا دباؤ ڈال رہی ہے۔