دکی: 3 افراد کی لاشیں برآمد، گولیاں مار کر قتل کیا گیا
بلوچستان کے ضلع دکی میں نانا صاحب زیارت کے قریب ندی کے علاقے سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔تینوں افراد کی لاشیں شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔