خیبرپختونخوا : سکیورٹی فورسز کی 3 کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9خوارج جہنم واصل
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 3 کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع پر پہلی کارروائی ڈی آئی خان میں کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں چار بھارتی سپانسرڈ کو ہلاک کیا گیا۔ ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی دوسری کارروائی میں 2 خوارج اپنے انجام کو پہنچے جبکہ خیبر کے علاقے باغ میں تیسرے آپریشن کے دوران 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے۔