تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دیتے ہوئے تعلیمی اسناد جعلی قرار دے دی۔الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کیخلاف ریفرنس پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے میں جمشید دستی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس منظور کرلیا گیا۔فیصلے میں رکن قومی اسمبلی کی تعلیمی اسناد جعلی قرار دیتے ہوئے ان کی نااہلی کی 2 درخواستیں منظور کرلیں۔

یاد رہے کہ مئی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سابق رکن قومی اسمبلی کے خلاف اثاثوں اور تعلیمی اسناد سے متعلق دائر درخواست کی سماعت مکمل کی تھی ، جس کے بعد تین رکنی کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement