لاہور : آن لائن فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار
امریکہ ودیگر مغربی ممالک سے آن لائن فراڈ کے واقعات, لاہور میں جعلی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعے مالی فراڈ کرنیوالا گروہ گرفتار کر لیا۔امریکہ ودیگر مغربی ممالک سے آن لائن فراڈ کے واقعات بڑھنے لگے۔امریکی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور کی کارروائی کر کے 4ملزمان گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں محمد عدیل،زبیر ،قاسم صابر اور دانیال حسن شامل ہیں۔ملزمان پر امریکہ، کینیڈا اور پاکستان کے شہریوں سے آن لائن فراڈ کا الزام تھا،ملزمان نے جعلی ویب سائٹس استعمال کر کے غیر ملکی شہریوں سے مالی فراڈ کیا۔
ملزمان کوئیک بکس پر جعلی رسیدیں تیار کر کے متاثر ین کو بھیجتے تھے،گرفتاریاں میاں کالونی، نبی پورہ، لال پل، مغلپورہ لاہور سے عمل میں آئیں،چار موبائل فونز اور دو لیپ ٹاپس برآمد، ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لئےگئے،ملزمان کیخلاف 2مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔