تازہ ترین

مقبول اور متنازع یوٹیوبر رجب بٹ اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے ایک نوجوان پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد متاثرہ نوجوان نے تھانہ ستوکتلہ میں قانونی کارروائی کی درخواست جمع کرائی، تاہم بعد ازاں دونوں فریقین میں صلح ہوگئی اور درخواست واپس لے لی گئیویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ رجب بٹ اور دو دیگر افراد نے سفید گاڑی میں سوار ایک نوجوان کو زد و کوب کیا۔عمران نامی متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ ان کی گاڑی کے آگے ایک موٹر سائیکل سوار خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کر رہا تھا، جسے منع کرنے پر رجب بٹ نے راستہ روک کر تشدد شروع کر دیا۔واقعے کی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد عمران نے تھانے میں شکایت درج کرائی تاہم بعد میں یوٹیوبر رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر معذرت کرتے ہوئے واقعے کو اسے غلط فہمی قرار دیا۔لاہور پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے معافی قبول کرلی اور قانونی درخواست واپس لے لی گئی۔

 

Leave A Comment

Advertisement